عمران کو ریلیف ملے گا، لانگ مارچ نہیں ہونا:نجم سیٹھی

عمران کو ریلیف ملے گا، لانگ مارچ نہیں ہونا:نجم سیٹھی

میرے خیال میں انہوں نے جو پلان بنایا ،وہ چل رہا ہے :سینئر تجزیہ کار حکومت کو انتظامات کر نا پڑیں گے :پروگرام ’’آج کی بات سیٹھی کیساتھ‘‘

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرتجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ جو صورتحال بدلی ہے میرے خیال میں انہوں نے جو پلان بنایا تھا ،وہ چل رہا ہے ،جب عدالت کا فیصلہ آیا اس میں ایک دو ایسی چیزیں تھیں جس پر حکومت کو توقع نہیں تھی ایسا ہوگا، عمران خان کو وعدے کے مطابق ریلیف ملے گا، لانگ مارچ نہیں ہو گا۔دنیا نیوز کے پروگرام ’’آج کی بات سیٹھی کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا حکومت کو توقع تھی عدالت کہے گی عمران کوہسپتال منتقل کیا جائے ہم کردیں گے ، مگر فیصلہ کے اندر لکھا گیا کہ الشفا ہسپتال منتقل کیا جائے ، اس کے بعد ایک دو وزراء نے سوچا کہ یہ فیصلہ درست نہیں، وہاں کے ڈاکٹر ز ہمار ی بات نہیں سنیں گے ،جب حکومت کی نظرثانی درخواست واپس ہوئی تو ایک تھیوری شروع ہو گئی کہ یہ اڑ گئے ، ججز نے ان کی کوئی بات نہیں مانی، خان آرہا ہے۔

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ یہ بینچ بغیر وجہ نہیں بنا ، میراخیال ہے یہ آپشنز آگے بھی کھل رہے ہیں،خان کو ریلیف دینے کی دو وجوہات ہیں، ایک یہ کہ کچھ پریشر ہوتا ہے ،ایک یہ کہ ماحول بھی بناہوا ہے ،اس وقت مین فوکس ہے حکومت کا، میں حکومت ہی کہوں گا، اسٹیبلشڈ حکومت ہیں، فیلڈمارشل، وزیر اعظم دن رات اسی پر کام ہورہا ،بشمول محسن نقوی وہ وزیر اعظم ،زرداری کو بھی مل رہے ، آج پیش گوئی کردیتا ہوں کسی نہ کسی سٹیج پر محسن نقوی اعلان کردیں گے کہ وہ اتنا بوجھ نہیں اٹھا سکتے ،ہوسکتا ہے وہ ادھرادھر کے عہدے چھوڑ دیں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ہوسکتا ہے پی ٹی آئی پارلیمنٹ کے اندر واپس آجائے ، اگر عمران خان اور پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ الشفا ہسپتال منتقل ہونا ہے تو پھر الشفا جائیں گے ،حکومت کو پھر انتظامات کرنے پڑیں گے کیونکہ پی ٹی آئی کے پاس ’’ہم آ رہے ہیں‘‘والا ہتھیار آبنائے ہرمز ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...