رمضان سے قبل 150مستقل سہولت بازار قائم کرنیکافیصلہ
لاہور(خبر نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست ویژن اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی پالیسی کے تحت پنجاب سہولت بازارز اتھارٹی نے۔۔۔۔
رمضان المبارک سے قبل صوبہ بھر میں تحصیل کی سطح پر 150 مستقل سہولت بازار قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب سہولت بازارز اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چھٹا اجلاس چیئرپرسن محمد افضل کھوکھر کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں اتھارٹی سے متعلق اہم امور اور مختلف ایجنڈا نکات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments