ملک سے محبت کرنے والا شخص سسٹم سے خوش نہیں، علیم خان

ملک سے محبت کرنے والا شخص سسٹم سے خوش نہیں، علیم خان

ہسپتالوں کی حالت ابتر ، عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات نہیں دی جا ر ہیں ہمیں تعصب کی عینک اتار کرد یکھنا ہوگا کہ عوام کی اصل حالت کیا ہے ، بیان

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملک سے محبت کرنے والا کوئی بھی شخص اس سسٹم سے خوش نہیں، لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جا ر ہی ،ملک بھر میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ درپیش ہے ، ہسپتالوں کی حالت ابتر ہو چکی ،لاکھوں بچوں کی تعلیم سے دوری اور سکولوں کی حالت زار سب کے سامنے ہے ،لوگ آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اور ان کی تکلیف میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے ، ایکس پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اگر صوبے موجودہ حالت میں ڈیلیور کر رہے ہوتے تو عوام کی یہ حالت کیوں ہے ؟انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تعصب کی عینک اتاریں اور عوام کی اصل حالت دیکھیں ،کب تک عام آدمی کو نعروں پر ٹرخانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...