وزیراعلیٰ کابیان منفی اندازمیں پیش کرناافسوسناک:مریم اورنگزیب

وزیراعلیٰ کابیان منفی اندازمیں پیش کرناافسوسناک:مریم اورنگزیب

مریم نوازنے دہشتگردوں کی بین الصوبائی نقل و حرکت سے لاحق خطرات کی بات کی گفتگو کے تناظر کو دانستہ مسخ کرکے صوبائیت اور لسانیت کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی

لاہور(دنیا نیوز)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی دہشت گردی کے خلاف اقدامات سے متعلق گفتگو کو سوشل میڈیا پر منفی انداز میں پیش کرنا افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے دہشت گردوں کی بین الصوبائی نقل و حرکت اور اس سے لاحق خطرات کے حوالے سے بات کی تھی، تاہم سیاسی حاسدین نے دانستہ طور پر گفتگو کے تناظر کو مسخ کرکے اسے صوبائیت اور لسانیت کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ دہشت گردی کے خلاف اقدامات کو متنازعہ بنانے کی کوشش قابلِ مذمت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...