نئے صوبوں کے قیام کا فیصلہ پارلیمنٹ کریگی:راناثنااللہ

نئے صوبوں کے قیام کا فیصلہ  پارلیمنٹ کریگی:راناثنااللہ

اسلام آباد(آئی این پی )وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹررانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کا فیصلہ پارلیمنٹ کریگی ،احسن اقبال کا صوبوں کے حوالے سے بیان ان کی ذاتی رائے ہے ،مسلم لیگ ن نے بطور جماعت ابھی تک اس معاملے پر کوئی باضابطہ فیصلہ یا موقف اختیار نہیں کیا۔۔۔

اس حوالے سے گفتگو فی الحال صرف سیمینارز، فورمز اور میڈیا کی بحث تک محدود ہے جبکہ اس کا اصل اور آئینی فورم پارلیمنٹ ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ابھی تک نئے صوبوں کے حوالے سے نہ کوئی قرارداد سامنے آئی ہے نہ کوئی بل پیش ہوا ہے اور نہ ہی اس معاملے پر کوئی باقاعدہ بحث جاری ہے ۔ اوپن ڈسکشن کے بعد اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا اور پھر آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ اسمبلی میں صوبوں کے معاملے پر کی جانے والی تقاریر کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک کوئی ٹھوس اور باقاعدہ تجویز سامنے نہیں آتی ایسی تقاریر کی ضرورت نہیں، سوائے اس کے کہ میڈیا میں بحث کو ہوا دی جائے ۔ مسلم لیگ ن نئے صوبوں کے معاملے پر اس وقت اپنا حتمی موقف دے گی جب کوئی تجویز سولڈ فارم میں سامنے آئے گی۔ انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کہا کہ مسلم لیگ ن بلدیاتی انتخابات کروانے جا رہی ہے جس کا باضابطہ عمل اکتوبر میں شروع ہوگا اور جنوری تک انتخابی مرحلہ مکمل کر لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...