28ویں ترمیم پر پیپلزپارٹی سے معاملات طے ہونگے :نجم سیٹھی

28ویں ترمیم پر پیپلزپارٹی سے معاملات طے ہونگے :نجم سیٹھی

این ایف سی اور صوبوں کا معاملہ اہم ، زرداری اسٹیبلشمنٹ سے ٹکر نہیں لینا چاہیں گے پی ٹی آئی سے ڈیل کیلئے قیمت ادا کرنا پڑے گی:‘‘آج کی بات سیٹھی کیساتھ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘آج کی بات سیٹھی کے ساتھ’’ میں سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بعض حلقوں کے مطابق اب 28ویں آئینی ترمیم کی باری ہے اور اسٹیبلشمنٹ بھی یہ ترمیم چاہتی ہے ، تاہم ن لیگ فی الحال اس معاملے پر واضح مؤقف اختیار نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ 28ویں ترمیم کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت ضروری ہوگی، پی ٹی آئی ساتھ مل بھی جائے تو سینیٹ میں پیپلزپارٹی کے بغیر مسئلہ برقرار رہے گا۔ ترمیم میں نئے صوبوں، بلدیاتی نظام، این ایف سی ایوارڈ اور معدنیات کے صوبائی و وفاقی کردار  جیسے معاملات زیر بحث ہیں۔نجم سیٹھی کے مطابق پیپلزپارٹی کو طے کرنا ہوگا کہ ترمیم میں کیا شامل ہونا ہے ، ان کا خیال ہے کہ 28ویں ترمیم ہوگی اور اس کیلئے پیپلزپارٹی سے معاملات طے کئے جائیں گے ۔ زرداری اسٹیبلشمنٹ سے ٹکر نہیں لینا چاہیں گے ، تاہم صوبوں بالخصوص کراچی کو صوبہ بنانے کے معاملے پر اختلاف ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ پر بھی معاملہ بن سکتا ہے جبکہ تحریک انصاف صوبوں کے معاملے پر حمایت کرتی ہے ، اگر پی ٹی آئی سے کوئی معاملہ طے کیا گیا تو اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

آج کی بات

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...