48گھنٹے میں بڑے عوامی ریلیف کے اعلان کا امکان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمن نے عوام کو بڑی امید دلاتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران عوامی ریلیف سے متعلق ایک بڑا اعلان کر سکتے ہیں۔۔
اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تار ڑنے بھی وزیراعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کے پاس اعلان کرنے کیلئے اہم چیز ہے ۔ حذیفہ رحمن کا کہناتھا کہ وزیراعظم کااہم اعلان عوامی ریلیف سے متعلق ہو گا، اس اعلان میں عوام کے لیے بہت اچھی خبر ہو گی، 48گھنٹوں تک وزیراعظم کے اعلان کا انتظار کیا جائے ، چند گھنٹوں میں عوام کو بہت اچھی خبر ملے گی،وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ اگر تشہیر کی جا رہی ہے تو پھر ریلیف بھی اسی معیار کا ہو گا،اگر عوام کی توقعات ہیں تو پھر ان پر پورا اتریں گے ، ایسی خبر ملے گی کہ جس سے عوام کو ریلیف کا احساس ہو گا،پٹرول کی قیمتیں کم ہوں گی تو پھر دیگر چیزیں بھی کم ہوں گی، ممکن ہے یہ اعلان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ہو،چند روز میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں،مزیدبھی ہوں گی۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے بھی تجسس بھرا ٹویٹ کیا جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیاہے ، انہوں نے بھی وزیراعظم کی جانب سے بڑے اعلان کی نوید سنائی اور کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے پاس اعلان کرنے کیلئے کچھ اہم چیز ہے ،وزیراعظم خود جلد اعلان کریں گے ، ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔ سوشل میڈیا حلقوں میں وزیر اطلاعات کے ٹویٹ پر مختلف نوعیت کے تبصرے جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments