پمز8افسران کیخلاف تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل

 پمز8افسران کیخلاف تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل

کمیٹی سابق EDڈاکٹر رانا عمران سمیت دیگر کیخلاف الزامات کی چھان بین کریگی

 اسلام آباد ( ایس ایم زمان) وزیراعظم شہباز شریف نے پمز کے آٹھ افسران کے خلاف تحقیقات کے لئے وفاقی سیکرٹری تجارت کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ، تین رکنی کمیٹی کے کنو ینر وفاقی سیکرٹری کامرس جواد پال ہوں گے ، سیکرٹری وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ندیم محبوب اور وفاقی سیکرٹری انسانی حقوق ڈویژن عبد الخالق شیخ کمیٹی ممبر ہونگے ۔وزارت قومی صحت کے جوائنٹ سیکرٹری (ہسپتال) محمد بخش سانگی کو کمیٹی کے لئے محکمانہ نمائندہ مقرر کیا گیا ،کمیٹی جن آٹھ افسران کے خلاف الزامات کی جانچ پڑتال کرے گی، ان میں سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز پروفیسر ڈاکٹر رانا عمران سکندر، جوائنٹ ای ڈی (نان میڈیکل) چودھری وارث علی رضا، پروفیسر ڈاکٹر نوشیلہ امجد، ڈاکٹر مطاہر شاہ، ڈاکٹر سعدیہ ریاض، ڈاکٹر آنیزہ جلیل، ڈاکٹر نغم نواز اور محمد عثمان شامل ہیں ،کمیٹی 60 دن کے اندر کارروائی مکمل کر کے رپورٹ اور سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...