عمران کی رہائی تک کسی پارٹی میں جانیکا ارادہ نہیں:چودھری نثار

عمران کی رہائی تک کسی پارٹی میں جانیکا ارادہ نہیں:چودھری نثار

وزیر اعظم شہبازشریف سے 30سالہ دوستی ،عمران خان میرا جگری دوست ہے عہدوں کا لالچ نہیں،اپنی حکومت میں وزارت داخلہ سے مستعفی ہو گیا تھا،خطاب

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان میرا جگری دوست ہے اور اس وقت جیل میں سخت مشکلات کا سامنا کر رہا ہے ، اللہ تعالیٰ اس کی مشکلات میں آسانی فرمائے ، ان کی غیر موجودگی میں اور رہائی تک میرا کسی بھی سیاسی پارٹی میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ،چکری ہائوس میں ملاقات کے لئے آنے  والے حلقے کے مختلف وفود اور معززین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف بھی میرے 30 سال پرانے دوست ہیں اور اگر میں کسی پارٹی میں جانا چاہوں تو میرے لیے تمام آپشنز کھلے ہیں، مگر میں جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کروں گا،انہوں نے اپنے حلقے کے عوام کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے حلقے کی عوام کی کشتی کا ملاح ہوں اور ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا،ایسا فیصلہ کروں گا جس سے آپ کی عزت پر کوئی آنچ نہیں آئے گی۔ اگر مجھے عہدوں یا سیٹوں کا لالچ ہوتا تو میرے پاس ماضی میں انتہائی اہم اور بڑے عہدوں کی پیشکشیں موجود تھیں۔ میں نے اپنی ہی پارٹی میں وزارتِ داخلہ سے استعفیٰ دیا لیکن اپنی عزت اور اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...