ملزم کے کہنے پر فیصلے کریں تو جیلیں خالی ہو جائینگی:سپریم کورٹ

ملزم کے کہنے پر فیصلے کریں تو جیلیں خالی ہو جائینگی:سپریم کورٹ

دوبچیوں کوہراساں کرنیوالے ملزم کوپہلے ہی سزاکم ملی:جسٹس ملک شہزاد خان وین ڈرائیورحمیدخان کو 14سال قید،10لاکھ جرمانے کی سزابرقرار،درخواست جارج

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے دو کمسن بچیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے وین ڈرائیور حمید خان کی سزا کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے   ہوئے خارج کر دی اور ملزم کو سنائی گئی 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا برقرار رکھی۔ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار کو تو پہلے ہی کم سزا ملی ہے ، بچیوں کا مستقبل تباہ ہو جاتا ہے ، ان کے رشتہ دار اور دیگر سینکڑوں لوگ بھی باتیں کرتے ہیں کہ بچیاں ہی خراب تھیں،جن بچیوں کے گھر والوں نے درخواست گزار کو ڈرائیور رکھا، وہ انہی بچیوں کے ساتھ ایسی حرکتیں کر رہا تھا۔انہوں نے ریمارکس دیئے کہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 میں سزائے موت بھی موجود ہے ، درخواست گزار پورا کامیاب نہیں ہوا لیکن اس نے کوشش ضرور کی، اللہ معاف کرے ۔ اگر ملزم کے کہنے پر فیصلے کرنا شروع کر دیں تو ساری جیلیں خالی ہو جائیں گی۔جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیئے کہ الزام کی نوعیت دیکھیں، کیا کسی کی کوشش کرنے کی ویڈیو بنائی جاتی؟ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ استغاثہ شک و شبہ سے بالاتر ملزم کے خلاف جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔ دونوں بچیوں کے بیانات میں درخواست گزار کے خلاف کسی قسم کی دشمنی یا بدنیتی بھی ثابت نہیں ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...