ایران کو جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دیں گے: امریکی صدر

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، ایران ہمارے ساتھ ڈیل کا خواہش مند ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایشیا کے دورے سے واپسی کے بعد وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تہران کے ساتھ حقیقی معاہدہ چاہتے ہیں، جعلی یا نمائشی نہیں، ہم وہ ڈیل کریں گے جو ہمیں منظور ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران 51 سال سے لوگوں کو دھوکا دیتا آرہا ہے، تہران کیخلاف جنگ کو ایک معمولی فوجی کارروائی قرار دیتا ہوں۔

صدر ٹرمپ کہتے ہیں میرا دورہ چین بہت شاندار رہا، ایشیا کے دورے کے دوران بہترین تجارتی معاہدے کیے، روس اور چین کے صدور کے ساتھ تعمیری بات چیت ہوئی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی شہری وسط مدتی انتخابات کے نتائج سے خوش نہیں، اگر میرا نام بھی بیلٹ پر ہوتا تو انتخابی نتائج بالکل مختلف ہوتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...