جرمنی قطر کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے، فریڈرک مرز
برلن: (دنیا نیوز) جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ جرمنی قطر کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے اور عالمی نظام میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر عالمی شراکت داروں کا نیٹ ورک مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔
جرمن چانسلر نے برلن میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے تحفظ اور اسٹریٹجک تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر فریڈرک مرز نے آبنائے ہرمز کو کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو اپنا فوجی جوہری پروگرام بند کرنا چاہیے۔
قطری امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا کہ قطر توانائی کے تحفظ اور عالمی منڈیوں میں استحکام کا خواہاں ہے۔
ملاقات میں جرمنی اور قطر نے توانائی کے تحفظ اور سٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا، دونوں رہنماؤں کی گفتگو میں عالمی حالات کے تناظر میں باہمی شراکت داری کی اہمیت بھی زیر بحث آئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments