سندھ حکومت کے کام عوام کو نظر آتے ہیں، ہمیں کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں: مراد علی شاہ
کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کے کام صوبے کے عوام کو نظر آتے ہیں، ہمیں اپنی کارکردگی بتانے کیلئے کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مخالفین کو سندھ میں سب خراب نظر آتا ہے، مخالفین سندھ کے لوگوں سے پوچھیں وہ ہر الیکشن میں پیپلزپارٹی کو پہلے سے زیادہ ووٹ دیتے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں صرف سندھ کے عوام کا سرٹیفکیٹ چاہئے، سندھ کے لوگ پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو کو سرٹیفکیٹ دے چکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments