میئر کراچی نے ایم کیو ایم کو منتشر قومی موومنٹ قرار دیدیا

کراچی: (دنیا نیوز) میئر کراچی نے ایم کیو ایم کو منتشر قومی موومنٹ قرار دیدیا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سندھ کے چھ بڑے شہروں کے میئرز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نفرتیں پھلانے والے ہمیشہ اشتعال انگیز ی کرتے ہیں، اس سے نفرت ابھرے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کراچی دوبارہ 80 اور 90 کی دہائی کے حالات کی طرف لوٹے، عوام کو درپیش مسائل ختم کرنے کی کوئی بات نہیں کرتا، دہرا معیار ختم کرکے چیزوں کو آگے لیکر بڑھیں۔

میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے کہا خالد مقبول صدیقی نے حقائق کے برعکس گفتگو کی، سندھ کی ثقافت کا مذاق اڑانے اور توہین کرنے پر معافی مانگی جائے، سندھ کے عوام کو نہ اکسایا جائے، اگر آپ اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے تو اگلی پریس کانفرنس نائن زیرو پر کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...