نئے انتظامی یونٹس کا بیانیہ پورے ملک کی آواز، صوبوں کا مطالبہ غداری کیسے ہو گیا؟ علی خورشیدی

کراچی: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا کہ جواب دینے کیلئے وزرا کم پڑ گئے تھے؟

اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نکمے ناکارہ افراد کو ویک اینڈ منانے کیلئے کراچی بلایا گیا، باتوں کے ٹورنامنٹ میں یہ پہلے نمبر پر آئیں گے، صوبوں کا مطالبہ غداری کیسے ہو گیا؟ نئے انتظامی یونٹس کا ایم کیو ایم کا بیانیہ پورے ملک کی آواز ہے۔

علی خورشیدی نے کہا کہ بلاول بھٹو کا رویہ دھمکی آمیز تھا، پورے پاکستان نے اس کی مذمت کی، کراچی سے اوباڑو تک عوام آپ سے مطمئن نہیں، دھمکی کے بجائے دلیل سے بات کی جائے، جس سے پیپلزپارٹی کو سہولت ملے وہ چیز جمہوری بن جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 18 سال سے سندھ میں اقتدار پیپلزپارٹی کے پاس ہے، ان کے پاس دکھانے کو کچھ نہیں، مرتضی وہاب جعلی مینڈیٹ پر میئر بنے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...