ریفرنڈم کسی بھی مسئلے کا بہترین حل ہے :عامر ڈوگر

 ریفرنڈم کسی بھی مسئلے کا بہترین حل ہے :عامر ڈوگر

صوبوں کا قیام عوام کی مرضی سے آئین اور قانون کے مطابق ہونا چاہیے کوراور سیاسی کمیٹیاں مشاورت کرینگی ،سفارشات فیصلے کیلئے بانی کو بھیجیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ریفرنڈم کسی بھی مسئلے کا بہترین حل ہے ، صوبوں کا قیام عوام کی مرضی سے آئین اور قانون کے مطابق ہونا چاہیے ،ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی صوبوں کے معاملے پر وسیع مشاورت کرے گی، دونوں کمیٹیوں کی سفارشات بانی پی ٹی آئی کو بھیجی جائیں گی، فیصلہ بانی پی ٹی آئی خود کریں گے ، پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس وقت اٹھائیسویں آئینی ترمیم صرف میڈیا اورسوشل میڈیا پر ہے ، 28ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ پارلیمنٹ میں آنے تک کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا،انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبوں کے معاملے پر حکومت کی صفوں میں دراڑیں ہیں، ابھی حکومتی وزرا کو بھی نہیں معلوم کہ کیا ہونے جارہا ہے ، اپوزیشن تو اپنا فیصلہ کرے گی، پہلے حکومت اور اتحادی تو ایک پیج پر ہوں، بلال بھٹو کے حالیہ بیانات سب کے سامنے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...