مصرکے سٹارفٹبالر محمد صالح فٹ ،ٹریننگ کیمپ میں شرکت

مصرکے سٹارفٹبالر محمد صالح فٹ ،ٹریننگ کیمپ میں شرکت

کندھے کی انجری سے نجات ،فٹ اور ورلڈکپ میں شرکت کیلئے تیارہیں:فزیو

قاہرہ (سپورٹس ڈیسک)مصر کے سٹار فٹبالر محمد صالح فٹ ہوگئے اور ٹریننگ کیمپ جوائن کرلیا ۔لیورپول کی نمائندگی کرنیوالے محمد صالح ریال میڈرڈ کیخلاف یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل میچ کے د وران کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے اور ان کی ورلڈکپ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا تھاتاہم گزشتہ روز انہوں نے ٹریننگ کیمپ جوائن کرلیااور مکمل فٹ نظر آئے ۔ان کے فزیوکاکہناہے کہ محمد صالح فٹ اور ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے تیارہیں ۔دریں اثنا مصر کی فٹبال ٹیم رات گئے ورلڈکپ میں شرکت کیلئے ماسکو پہنچ گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں