ننھے چوزے ممتا کی تلاش میں بلی کے گرد منڈلانے لگے

ننھے چوزے ممتا کی تلاش میں بلی کے گرد منڈلانے لگے

اگر گھر میں بلی ہو تو ننھے چوزوں کو بچانا ناممکن ہوجاتا ہے کیونکہ بلی کو بہترین شکاری جانوروں میں شمار کیا جاتا ہے

جو ہر سال دنیا بھر میں اربوں پرندوں کو اپنا نوالہ بنا لیتی ہے لیکن اس تصویر میں تو نظارہ یکسر مختلف ہے جہاں یہ ازلی دشمنی دوستی میں بدلتی دکھائی دے رہی ہے ۔برطانیہ میں ممتا کے متلاشی ننھے چوزے بلی کی باسکٹ کے اندر جاگھسے ۔ننھے منے یہ چوزے جہاں روزی نامی اس بلی کے اردگرد دبکتے دکھائی دیے وہیں چند شرارتی چوزے بلی کے اوپر چڑھ کر اُچھل کود کرنے لگے لیکن بلی نے انہیں شکار کرنا تو دور کی بات وہاں سے بھگانے کی کوشش بھی نہیں کی اور چوزوں کیساتھ کھیلتی رہی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں