افغان طالبان رجیم مذہب کو ذاتی مفاد کیلئےاستعمال کر رہی ہے: عطا تارڑ
اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم مذہب کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کررہی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہی ہے،افغانستان میں دہشت گردوں کوتربیت دی جاتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ افغانستان میں خواتین، بچے اور اقلیتیں محفوظ نہیں، اسرائیل نے فلسطینیوں کو رمضان المبارک کی دوسری نماز جمعہ بھی پڑھنے سے روک دیا، اسرائیلی فورسز نے اجازت نامہ ہونے کے باوجود متعدد افراد کو مسجد الاقصی میں داخلے سے روک دیا۔
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی ماہ مقدس کے آغاز سے ہی مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینیوں پر سخت پابندیاں عائد کی ہیں، مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی کے لیے پیشگی سکیورٹی اجازت لازمی قرار دی گئی۔
عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گرد کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کی گئی، افغانستان میں خواتین، بچے اور اقلیتیں محفوظ نہیں، افغان شہری بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی پشت پنائی کر رہی ہے، پاکستان میں حالیہ دہشتگرد کارروائیوں کیلئے افغان سرزمین استعمال کی گئی، افغانستان میں اس وقت طالبان کی غیرقانونی حکومت ہے، اُنہوں نے زبردستی حکومت پرقبضہ کررکھا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے مزید کہا کہ اسلام آباد کچہری اور ترلائی حملےمیں افغان شہری ملوث تھے، افغان طالبان رجیم مذہب کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کر رہی ہے، اِن کے دور میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی ہے۔