امریکا میں مہنگائی بڑھنے کے باعث آئندہ ماہ شرح سود میں اضافے کے امکانات

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی معیشت نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں توقعات سے کہیں زیادہ تیز رفتار ترقی کی تاہم اکتوبر میں مہنگائی بڑھنے کے باعث فیڈرل ریزرو کی جانب سے آئندہ ماہ شرح سود میں اضافے کے امکانات مضبوط ہوگئے ہیں۔

امریکی محکمہ تجارت کے مطابق جولائی تا ستمبر مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو نظرثانی کے بعد 3.4 فیصد سے بڑھ کر 4.3 فیصد ہوگئی جو گزشتہ تین سال کی بلند ترین سطح ہے۔دوسری جانب مہنگائی کے دباؤ میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اکتوبر میں پرائس انڈیکس ماہانہ بنیاد پر 0.3 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 3.8 فیصد بڑھا جبکہ خوراک اور توانائی کو نکال کر بنیادی مہنگائی سالانہ بنیاد پر 3.3 فیصد تک پہنچ گئی، جو نومبر 2023 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔

مہنگائی میں اضافے کے باعث مالیاتی منڈیوں کو توقع ہے کہ فیڈرل ریزرو 8 اور 9 دسمبر کے اجلاس میں شرح سود موجودہ 3.75 سے 4 فیصد کی حد سے مزید 0.25 فیصد بڑھا سکتا ہے جبکہ جنوری 2027 میں بھی اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...