امریکی صدر کی نئے محصولات عائد کرنے کی تجویز، عالمی مالیاتی منڈیوں میں شدید مندی

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بڑے تجارتی شراکت داروں پر وسیع پیمانے پر نئے محصولات عائد کرنے کی تجویز کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں شدید مندی دیکھی گئی۔

مصنوعی ذہانت سے وابستہ کمپنیوں کے حصص میں گراوٹ نے سرمایہ کاروں کی تشویش مزید بڑھا دی، عالمی سطح پر سٹاک مارکیٹس میں فروخت کے دباؤ کے باعث ایم ایس سی آئی کا عالمی حصص انڈیکس 2.35 فیصد گر گیا جبکہ امریکی اسٹاک مارکیٹ کے تینوں بڑے انڈیکس بھی نمایاں کمی کے ساتھ بند ہوئے۔

ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حصص سب سے زیادہ دباؤ کا شکار رہے، امریکی مارکیٹ میں نیس ڈیک انڈیکس 3.9 فیصد، ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 2.7 فیصد جبکہ ڈاؤ جونز انڈیکس 1.7 فیصد نیچے آگیا۔

جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک کی مارکیٹوں میں 2.28 فیصد جبکہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کے حصص میں 3.23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ٹیکنالوجی شعبے کی معروف کمپنی این ویڈیا کے حصص کی قیمت میں 8 فیصد سے زائد کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں کمپنی کے حصص رواں ہفتے کے آغاز سے اب تک 14 فیصد نیچے آچکے ہیں۔

امریکی مارکیٹ میں مندی کے اثرات یورپی سٹاک مارکیٹس تک بھی پہنچے، جہاں ابتدائی اضافے کے بعد حصص کی قیمتیں گرنے لگیں۔

یورپ کا اہم سٹاک انڈیکس اسٹاکس 600 بھی 0.67 فیصد کمی کے ساتھ بند ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...