پنٹاگون نے 5سال میں ’’باتونی لیزر‘‘بنانے کا دعوی کردیا
امریکی دفاعی ادارے پنٹاگون نے کہا ہے کہ اس کی ڈائریکٹوریٹ برائے غیر مہلک ہتھیار ایسے منصوبے پر کام کررہی ہے
ورجینیا(نیٹ نیوز) جس کی بدولت لیزر میں پوشیدہ گفتگو ایک سے دوسرے مقام تک پہنچائی جاسکے گی، پنٹاگون کے مطابق اگلے 5 برس میں یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوجائے گا،اس کیلئے ایک خاص ٹیکنالوجی پر کام جاری ہے جسے ’’لیزر انڈیوسڈ پلازما ایفیکٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔ اس میں طاقتور لیزر شعاعوں کی فائرنگ سے پلازما کی گیند جیسی بنتی ہے اور اس کے بعد دوسری لیزر سے پلازما میں تھرتھراہٹ پیدا کی جاتی ہے جس سے آواز پیدا ہوتی ہے ۔ اگر درست فریکوئنسی اور ٹھیک انداز سے لیزر ڈالی جائے تو اس طرح پلازما عین ہماری گفتگو کی طرح انسانی سمجھ میں آنے الفاظ بھی خارج کرسکتا ہے ۔آج یہ قصہ کہانی معلوم ہوتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ اگلے پانچ برس میں یہ ممکن ہوجائے گا اور اس ضمن میں ایک اہم ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے ۔ویڈیو میں پہلے لیزر پھینک کر پلازما گیند بنائی گئی اور دوسری لیزر بھیج کر اس سے ایک جملہ بنایا گیا ہے ، اگرچہ یہ مشکل سے سنائی دیتا ہے لیکن دھیان سے سنا جائے تو اس میں’’سٹاپ آر وی وِل بی فورسڈ ٹو فائر اپون یو‘‘ کہا گیا ہے ۔