10سے 15برس تک چلنے والا لکڑی کا بناسستا لیپ ٹاپ
سمارٹ فون اور لیپ ٹاپ بنانے والی کمپنیاں نت نئے ماڈل پیش کرکے لوگوں کو لبھاتی اور ان کی جیبیں خالی کرتی رہتی ہیں
لیما(نیٹ نیوز) سمارٹ فون اور لیپ ٹاپ بنانے والی کمپنیاں نت نئے ماڈل پیش کرکے لوگوں کو لبھاتی اور ان کی جیبیں خالی کرتی رہتی ہیں ، اسی خامی کو محسوس کرتے ہوئے پیرو کی کمپنی نے لکڑی سے بنا کم خرچ لیپ ٹاپ بنایا ہے جو باآسانی 10 سے 15 برس تک چل سکتا ہے ۔اسے واوا لیپ ٹاپ کا نام دیا گیا ہے اوریہ بطورِ خاص غریب افراد کیلئے تیار کیا گیا ہے ۔ یہ ایک سنگل بورڈ کمپیوٹر ہے جسے وقت کے ساتھ ساتھ اپ ڈیٹ کیا جاسکتا ہے اوراس کی مرمت میں بھی آسانی رہتی ہے ۔ اس کی قیمت 235 ڈالر اور سرکٹ بورڈ کی قیمت صرف 35 ڈالر ہے ۔