پیدل چلنے والوں کیلئے سڑک پر سمارٹ زیبرا کراسنگ نصب

پیدل چلنے والوں کیلئے سڑک پر سمارٹ زیبرا کراسنگ نصب

چین میں پیدل چلنے والوں کیلئے سڑک پر ایل ای ڈی لائٹس سے مزین سمارٹ زیبرا کراسنگ نصب کردی گئی ۔

بیجنگ (نیٹ نیوز)روشنیوں والی زیبرا کراسنگ روز شام 6 بجے کے بعد کام کرنا شروع کردیتی ہے ، جب سگنل کا رنگ سرخ ہوتا ہے تو یہ کراسنگ سبز ہوجاتی ہے جس کا مطلب ہے کہ اب پیدل چلنے والے سڑک پار کرسکتے ہیں۔اسی طرح سبز سگنل پر یہ کراسنگ سرخ ہو کر پیدل چلنے والوں کو رکنے کا اشارہ دیتی ہے ۔یہ زیبرا کراسنگ دھند، برفباری اور بارش کے دوران پیدل چلنے والوں کیلئے مددگار ہوگی اور ٹریفک حادثات میں کمی آئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں