جرمنی میں تارکین وطن کیلئے ’’مائیگریشن میوزیم‘‘قائم کیا جائیگا

جرمنی میں تارکین وطن کیلئے ’’مائیگریشن میوزیم‘‘قائم کیا جائیگا

جرمنی کے شہر کولون میں تارکین وطن کیلئے میوزیم تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی

کولون(نیٹ نیوز)جرمنی کے شہر کولون میں تارکین وطن کیلئے میوزیم تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی ،تارکین وطن کے تاریخی منظرنامے پر مشتمل مائیگریشن میوزیم کیلئے ابھی تک تقریبا ڈیڑھ لاکھ سے زائد یادداشتیں جمع کی گئی ہیں جس میں ترکی کے آڈیو کیسٹ، پولینڈ کے اخبارات،سینی گال سے کپڑے آئے ہوئے کپڑے وغیرہ شامل ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس میوزیم کی تیاری کیلئے جرمنی کی حکومت نے 22ملین یورو خرچ کرنے کی منظوری دی ہے جبکہ تعمیراتی کام پر نارتھ رائن ویسٹ فالیا کی صوبائی حکومت بھی اتنی ہی رقم خرچ کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں