2 غباروں کو 3منٹ 40سیکنڈتک سرسے اچھالنے کا کرتب

2 غباروں کو 3منٹ 40سیکنڈتک سرسے اچھالنے کا کرتب

اکثر منچلے ایسے کرتب دکھاتے ہیں جسے دیکھ کر انسان عقل دنگ رہ جاتی ہے ،سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ایک ویڈیومیں امریکی شہری 2غباروں سے کرتب دکھانے کا دلچسپ مظاہرہ کر رہا ہے

نیویارک (نیٹ نیوز)اکثر منچلے ایسے کرتب دکھاتے ہیں جسے دیکھ کر انسان عقل دنگ رہ جاتی ہے ،سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ایک ویڈیومیں امریکی شہری 2غباروں سے کرتب دکھانے کا دلچسپ مظاہرہ کر رہا ہے اور اپنی مہارت کی بنا پر اس نے گنیز ریکارڈتوڑ ڈالا۔ ڈیوڈ رش نامی شخص نے دو غباروں کو 3 منٹ40 سیکنڈ تک سر سے اُچھالتے ہوئے کرتب دکھایااور اپنے اس کارنامے کو گنیز بک میں درج کرانے کیلئے بھیج دیا ۔ نیز بک آف ورلڈریکارڈ کی انتظامیہ نے اسے ریکارڈ تسلیم کرتے ہوئے آئندہ ایڈیشن میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں