مغربی حلیہ اپنانے والے طلبہ کے یونیورسٹی داخلے پر پابندی

 مغربی حلیہ اپنانے والے طلبہ کے یونیورسٹی داخلے پر پابندی

مصری یونیورسٹی نے مغربی کلچر سے نجات کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا ،

قاہرہ (نیٹ نیوز)مغربی ثقافت میں ملبوس طلبہ کے یونیورسٹی میں داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر طلبہ نے حلیہ نہ بدلہ تو امتحانات میں بھی شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آج کل یو نیورسٹی طلبہ میں مغربی ثقافت تیزی سے پروان چڑھ رہی ہے اور اس کے آئے روز مظاہرے بھی دیکھنے کو ملتے ہی رہتے ہیں ۔مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مصر کے جنوبی صوبے قِنا میں واقع ایک یونیورسٹی نے مغربی انداز کے ہیئر کٹ رکھنے والے اور زنجیریں، کڑے ، پھٹی ہوئی جینز اور شارٹس پہن کر آنے والے طلبہ کے یونیورسٹی میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ ساؤتھ ویلی یونیورسٹی کے سربراہ یوسف الغرباوی نے فیصلہ کیا کہ مذکورہ امور کے مرتکب کسی بھی طالب علم کو دوسرے تعلیمی سمسٹر میں یونیورسٹی کے کیمپس اور لیکچرز ہال میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ان افعال کو دہرائے جانے کی صورت میں متعلقہ طلبہ کو امتحان میں شریک ہونے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں