ٹنل فارمنگ سے کم جگہ پر کم خرچ سے بھاری منافع ممکن
ٹنل میں ٹماٹر ، کھیرا، گھیا کدو، وغیرہ کی کامیاب کاشت ہوسکتی :محکمہ زراعت
لاہور(کامرس رپورٹر)ٹنل فارمنگ جدید ٹیکنالوجی ہے جس پر عمل کر کے کاشتکار کم جگہ اور کم خرچ کر کے بھاری منافع حاصل کر سکتے ہیں ۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب میں دسمبرسے جنوری کے دوران درجہ حرارت کم ہوتا ہے اور کورا بھی پڑتا ہے ۔ جِس کی وجہ سے دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں موسم گرما کی اگیتی سبزیاں کُھلے کھیت میں اُگانا ممکن نہیں ہے ۔ ٹنل کے اندر موسم گرما کی جن سبزیوں کو کامیابی کے ساتھ اگایاجا سکتا ہے ان میں ٹماٹر ، کھیرا، گھیا کدو، سبز مرچ، شملہ مرچ، کریلا،چپن کدو، حلوہ کدو، گھیا توری ،خربوزہ اور تربوز شامل ہیں۔بلند ٹنل کی اونچائی تقریباً3سے 4میٹر ، واک اِن ٹنل کی اونچائی 2میٹر جبکہ پست ٹنل کی اونچائی 1میٹر ہوتی ہے ۔ واک اِ ن اور پست ٹنل کی سبزیوں کی پنیری کی منتقلی کا وقت 15دسمبر تک ہے ۔