چوری و ڈکیتی کی 10 وارداتوں میں شہری لاکھوں سے محروم
ڈاکوؤں نے دلاور سے 5، امداد سے 4اورعامر سے 3لاکھ روپے لوٹ لئے ٹاؤن شپ، گلبرگ سے 2 گاڑیاں،دیگر علاقوں سے 3موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی10 وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ڈاکوؤں نے سندر میں دلاور سے 5لاکھ روپے اور موبا ئل فون،نولکھا میں امداد سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون،فیصل ٹاؤن میں سجاد سے 3لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون، بھاٹی گیٹ میں فرحان سے 3 لاکھ25ہزار روپے اور موبائل فون،گلشن راوی میں عامر سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیا ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے ٹاؤن شپ اور گلبرگ سے 2 گاڑیاں جبکہ اقبال ٹاؤن، لاری اڈا اور ہیئر سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ۔