ٹیکس اضافہ:تمباکو کی کھپت کو کم کرنیکا مؤثرطریقہ

ٹیکس اضافہ:تمباکو کی کھپت کو کم کرنیکا مؤثرطریقہ

غریب گھرانوں میں زیادہ استعمال،سالانہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد اموات

لاہور(سٹاف رپورٹر)تمباکو کے ٹیکس میں اضافہ تمباکو کی کھپت کو کم کرنے کا ایک مؤثر طریقہ ثابت ہوا ہے ۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق 2012 کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اگر تمام ممالک میں سگریٹ پر ایکسائز کی مقدار میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے تو49 ملین تمباکو نوش کم ہوں گے جس کا مطلب ہے کہ تمباکو نوشی سے ہونے والی 11 ملین اموات کو روکا جا سکتا ہے ۔ ایچ ڈی ایف کے سی ای او اظہر سلیم نے بتایا پاکستان میں تمباکو کے استعمال سے متعلقہ بیماریوں کی وجہ سے 163000 افراد موت کا شکار ہوتے ہیں۔ سالانہ 143 ارب معاشی ا خراجات میں ضائع ہو جاتے ہیں۔ پاکستان میں غریب گھرانوں میں تمباکو کا استعمال سب سے زیادہ ہے ۔ 2019 میں کابینہ نے ایک سرچارج بل کی منظوری دی تھی جس کے تحت سگریٹ کے ایک پیکٹ پر 10 روپے اور شوگری ڈرنک کے 250mlپر ایک روپیہ ٹیکس لگانا تھا۔ حکومت سے درخواست ہے کہ اس پر عمل درآمد کر کے غور کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں