جولائی ، تمباکو کی برآمد میں اضافہ
رواں مالی سال جولائی کے دوران تمباکو کی برآمد میں 137فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق جولائی میں برآمدات سے ملک کو 2.171 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا،گزشتہ سال جولائی میں تمباکو کی برآمد سے 9 لاکھ 14 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا، مقداری لحاظ سے برآمدات میں 151.87 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ جولائی 2020میں 675 میٹرک ٹن تمباکو برآمد کیا گیا، گزشتہ سال جولائی میں 268 میٹرک ٹن تمباکو کی برآمد ریکارڈ کی گئی۔