اسٹاک ایکسچینج میں875پوائنٹس کی تیزی، 83ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج میں875پوائنٹس کی تیزی، 83ارب منافع

کراچی (آن لائن )وفاق میں نئی حکومت کی تشکیل ، کمپنیوں کی جانب سے ڈیوڈنڈ کا اعلان اور چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کے رول اوور کی اطلاعات جیسے عوامل نے جمعرات کو بھی اسٹا ک مارکیٹ میں تیزی کے۔۔۔

 رجحان کو برقرار رکھا اورمارکیٹ ایک بار پھر64ہزار پوائنٹس کی بالائی حد عبور کر گئی ۔اس دوران سرمایہ کاروں کو 83ارب کا منافع ہوا جبکہ51فیصدحصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ ماہرین کے مطابق صوبائی حکومتوں کی تشکیل اور وفاقی حکومت کے حوالے سے وضاحت نے بھی سرمایہ کار کے اعتماد کو پروان چڑھایا جس کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب آ رہا ہے۔ کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس 875 پوائنٹس کے اضافے سے 64578 پوائنٹس پر بندہوا، اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 381پوائنٹس کے اضافے سے 21889پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 42453 پوائنٹس سے بڑھ کر 42840 پوائنٹس پر جا پہنچا۔ سرمایہ92کھرب25ارب روپے ہوگیا۔ جمعرات کو 17 ارب روپے مالیت کے 42 کروڑ40لاکھ43ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر 364کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 188کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 161میں کمی اور15 میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ 5 کروڑ 49 لاکھ ،حیسکول پٹرول 3کروڑ18لاکھ ،کوہ نور اسپننگ 1کروڑ98لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ1کروڑ93لاکھ اور ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 1 کروڑ 73 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں