سیمنٹ کی برآمدات میں 39.26 فیصد نموریکارڈ

سیمنٹ کی برآمدات میں 39.26 فیصد نموریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر39.26 فیصدکی نموریکارڈکی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2023 سے لیکرفروری 2024 تک کی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو 163.900 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو117.69 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مقداری لحاظ سے اس مدت میں سیمنٹ کی برآمدات میں 71.67فیصدکی نمو ہوئی۔ پہلے 8 ماہ میں ملک سے 4245717 میٹرک ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2473225میٹرک ٹن تھیں۔ فروری 2024 میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو 13.24 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 22.32 فیصدکم ہے ۔ گزشتہ سال فروری میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو17.055 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں