مشرق وسطیٰ کا تنازعہ بڑھ رہا ، پاکستان محتاط رہے ،میاں زاہد

مشرق وسطیٰ کا تنازعہ بڑھ رہا ، پاکستان محتاط رہے ،میاں زاہد

کراچی (آن لائن)چیئرمین نیشنل بزنس گروپ میاں زاہد نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ تنازعہ بڑھ رہا ہے جوکوئی بھی صورت اختیارکرسکتا ہے ۔

غالب امکان یہ ہے کہ یہ تنازعہ سلگتا رہے گا مگر کوئی بڑی جنگ میں تبدیل نہیں ہوگا مگر پھر بھی پاکستان کو اس سلسلے میں محتاط رہنا ہوگا۔ دوسری طرف مشکل معاشی حالات کی وجہ سے پاکستان کا عرب ممالک پرانحصار روز بروز بڑھ رہا ہے مگریہ تعلق کسی تیسرے فریق کی قیمت پرنہیں ہونا چا ہیے ۔ موجودہ حالات میں عرب ممالک اورایران سے تعلقات متوازن رکھنا ہماری قیادت کا کڑاامتحان ہوگا جس میں کامیابی واحد آپشن ہے ۔ اس سلسلے میں صدرآصف علی زرداری کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا خواہاں ہے جبکہ وہاں لاکھوں پاکستانی بھی کام کرتے ہیں جس سے پاکستان کوسالانہ اربوں ڈالرملتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں