علاقائی ممالک کو برآمدات کاحجم 2.912 ارب ڈالرریکارڈ

علاقائی ممالک کو برآمدات کاحجم 2.912 ارب ڈالرریکارڈ

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان اورعلاقائی ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔پی بی ایس کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران چین، بنگلہ دیش، نیپال، مالدیپ اور۔۔

افغاستان سمیت علاقائی ممالک کوملکی برآمدات کاحجم 2.912 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو پاکستان کی مجموعی برآمدات کا14.7 فیصدبنتاہے ،اسی مدت میں پاکستان کی مجموعی برآمدات کاحجم 20.53 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ پہلے 8 ماہ میں چین کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 1.895 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو 42 فیصدزیادہ ہے ۔ افغانستان کو 319.88 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی جو7.68 فیصدکم ہے ۔  بنگلہ دیش کو برآمدات سے 421.93 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو 19.63 فیصدکم ہے ۔ سری لنکا کو برآمدات کاحجم 266.16 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو32.31 فیصدزیادہ ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں