سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

 سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(کامرس ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا، قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 20 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 2 ہزار 391 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قیمتوں میں 2400 روپے فی تولہ کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 49 ہزار 700 روپے ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 57 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار77 روپے کی سطح پر آ گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں