ڈیجیٹل انسانی ترقی کا انڈیکس: پاکستان کا 164واں نمبر

ڈیجیٹل انسانی ترقی کا انڈیکس: پاکستان کا 164واں نمبر

لاہور(این این آئی)ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈیکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پرآگیا۔رپورٹ کے مطابق صنفی عدم استحکام انڈیکس میں پاکستان کی پوزیشن 166 ممالک میں سے 135 نمبر پر ہے، پاکستان کو 2023 تک متوسط طبقہ پیدا کرنے والا دنیا کا چھٹا بڑا ملک قرار دے دیا گیا۔

ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق یونیورسل نیشنل ہیومن ڈیویلپمنٹ نے 2023/24 کی مختلف ممالک کی رینکنگ کی رپورٹ جاری کی۔یو این ایچ ڈی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل تبدیلی میں بہتر کارکردگی والے ممالک اور اضلاع ہیومن ڈیویلپمنٹ میں نمایاں رہے ، پاکستان کے 54.3 فیصد طبقے کیلئے انٹرنیٹ تک رسائی نہیں ہے ، رپورٹ کے متن میں یہ بھی بتایا گیا ڈیجیٹل ٹیکنالوجی تک مساوی رسائی تک انسانی ترقی کے نتائج کم رہیں گے ۔ ڈیجیٹل ڈیویلپمنٹ انڈیکس رینکنگ میں اسلام آباد سرفہرست جبکہ کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور، ایبٹ آباد کی ڈیجیٹل ڈیویلپمنٹ میں رینکنگ بھی بہتر رہی، پسماندہ اضلاع میں سے ہری پور کی ڈیجیٹل ڈیویلپمنٹ رینکنگ باقی اضلاع سے بہتررہی جبکہ امیر طبقات والی آبادی میں ڈیجیٹل ترقی پسماندہ آبادی سے 15 گنا زائد ریکارڈ ہوئی۔یو این ایچ ڈی نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا کہ موبائل فون استعمال کے حوالے سے مختلف افرادکوخاندانی پابندیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا، تقریباً 84 فیصد خواتین نے خاندان کی جانب سے موبائل فونزکے استعمال پر پابندی کا بتایا۔واضح رہے پاکستان ڈیجیٹل ڈیویلپمنٹ انڈیکس میں ماڈریٹ ڈیجٹل ڈیویلپمنٹ کیٹیگری میں شامل ہو گیا، پاکستان کا ڈیجیٹل ڈیویلپمنٹ انڈیکس اسکور 0.205 طے کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں