پرانی گاڑی دو نئی لو، سوزوکی نے زبردست آفر متعارف کرادی

پرانی گاڑی دو نئی لو، سوزوکی نے زبردست آفر متعارف کرادی

کراچی(این این آئی)پاک سوزوکی نے پرانی گاڑی دے کر نئی لینے کی آفر متعارف کروا دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک سوزوکی نے ‘پرانی دو نئی لو ’ایکسچینج آفر متعارف کرائی۔

پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی نے اپنی ہیچ بیکس پر دلکش آفرز میں اپنے جاپانی حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں پاک سوزوکی نے ان لوگوں کیلئے ایکسچینج بونس کے نام سے پرانی دو، نئی لو آفر کا اعلان کیا جو اپنی پرانی سوزوکی کار کو نئی ویگن آر میں اپ گریڈ کرنے کا سوچ رہے ہیں۔کمپنی کی پوسٹ میں کہا گیا کہ اپنی پرانی کار کو نئی ویگن آر کے ساتھ تبدیل کرکے لامتناہی خوشی میں اپ گریڈ کریں اور 150,000روپے کے ایکسچینج بونس سے لطف اندوز ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں