سیاسی اصلاحات کے بغیر معاشی اصلاحات لاحاصل

سیاسی اصلاحات کے بغیر معاشی اصلاحات لاحاصل

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ سیاسی اصلاحات کے بغیر معاشی اصلاحات لاحاصل ہیں جن سے وقت اور وسائل کے ضیاں کے علاوہ کوئی مقصد حاصل نہیں کیا جا سکے گا۔

آئی ایم ایف کے دباؤ میں معاشی اصلاحات کی جا رہی ہیں جس کا سارا بوجھ غریب عوام پر لاد دیا گیا ہے مگر سیاسی اصلاحات کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے جو افسوسناک ہے ۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے ایک بیان میں کہا کہ پڑوسی ملک میں چائے کے ہوٹل پر کام کرنے والا وزیر اعظم بن کر ملک کی تقدیر بدل رہا ہے ۔امریکی میں سیاہ فام مہاجر کا بیٹا صدر رہ چکا ہے اور برطانیہ میں بھارت سے نقل مکانی کرنے والوں کا بیٹا وزیر اعظم ہے مگر پاکستان میں ایسے لوگ شاید ڈسٹرکٹ کونسل تک بھی نہ پہنچ سکیں کیونکہ یہاں سیاست کو دولت اور حرس و ہوس کو کھیل بنا دیا گیا ہے۔ تمام بڑی سیاسی جماعتوں میں مخصوص خاندانوں نے آمریت قائم کر رکھی ہے اور جماعتی الیکشن کے نام پر مذاق کیا جاتا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں