پاک،کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی،مہر کاشف

پاک،کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی،مہر کاشف

اسلام آباد(اے پی پی)کرغزستان کے اعزازی قونصل مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ تیسری 3 روزہ پاک،کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں منعقد ہو گی اور یہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے ۔

 اتوار کو کرغزستان ٹریڈ ہاوس میں کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے حوالہ سے جائزہ اجلاس کے دوران ،انہوں نے کہا کہ کانفرنس بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کی مظہر ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں