اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 72ہزار کی سطح عبور کرگیا

 اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 72ہزار کی سطح عبور کرگیا

کراچی(بزنس ڈیسک،خبرایجنسی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 72 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں پہلے ہی روز کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ۔۔

اور 100 انڈیکس862 پوائنٹس اضافے سے 72ہزار 764 پر پہنچ گیا۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس اپنی بلند ترین سطح 73 ہزار 60پوائنٹس کی سطح تک گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100انڈیکس 71ہزار 902پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔پیر کو کاروباری روز کے دوران کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 848 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایم آئی 30 انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 160 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 634 پوائنٹس بڑھ گیا۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق سرمایہ کار آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام اور آئندہ بجٹ سرمایہ کار دوست ہونے کے حوالے سے پْر امید ہیں جس کی بناء پر انہوں نے خریداری میں دلچسپی لی۔پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق پیر کی صبح تقریبا ً 9 بجکر 46 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس 634 پوائنٹس یا 0.88 فیصد اضافے کے بعد 72 ہزار 536 پر پہنچ گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں