سونا 2500روپے مہنگا ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

سونا 2500روپے مہنگا ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2143 کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد دس گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار 190 روپے ہے ۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے کے بعد اب 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 03 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 23 پیسے ہو گئی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں