جاپانی کمپنیوں کو سرمایہ کاری پرسہولیات فراہم کرینگے ‘رانا تنویر

جاپانی کمپنیوں کو سرمایہ کاری  پرسہولیات فراہم کرینگے ‘رانا تنویر

اسلام آباد(نامہ نگار) وفاقی وزیر صنعت و پیدا وار اینڈ نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے پاکستان میں جاپان کے سفیر واڈا مٹسوہیرو نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر جاپان کے سفیر نے پاکستان میں جاپانی کار ساز اداروں کو درپیش چیلنجز بارے آگاہ کیا۔رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ جاپان پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ، توقع ہے مزید جاپانی کمپنیاں  پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی، پاکستان جاپانی کمپنیوں کو سرمایہ کاری پر سہولیات فراہم کرے گا۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صنعت اور زرعی ترقی کے لئے پختہ عزم کر رکھا ہے ، صنعت اور زراعت کی ترقی کیلئے سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔ 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں