استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر مکمل پابندی کا مطالبہ

 استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر مکمل پابندی کا مطالبہ

اسلام آباد(آن لائن)آٹو موبائل انڈسٹری نے وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے مطالبہ کیا ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔۔۔

 اورامپورٹڈ گاڑیوں کی بلیک مارکیٹ سے مقامی آٹوموبائل صنعت اور معیشت کو اربوں روپے کے نقصان سے بچایا جائے ۔پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسیریز مینوفیکچررز (پی اے اے پی اے ایم)کے چیئرمین عبدالرحمن عزیز نے مطالبہ کیا کہ نئے بجٹ میں 2ہزار کلومیٹر چلی ہوئی غیرملکی گاڑیوں کی امپورٹ کی اجازت بھی ختم اور بیرون ملک سے مستقل سکونت کیلئے آنے والے پاکستانیوں کو امپورٹڈ گاڑیاں اپنے ہمراہ لانے کی سہولت پر نظر ثانی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مافیا بیرون ملک پاکستانیوں سے 100 ڈالر میں ان کا پاسپورٹ خرید لیتا ہے جسے بڑی مقدار میں گاڑیاں پاکستان لانے کیلئے استعمال کیاجاتا ہے ،نظام کے اندر سے کالی بھیڑیں اس مافیا کا ساتھ دیتی ہیں جس کا صفایا کرکے ریونیو بڑھ سکتا ہے ۔ وزیراعظم کو انڈسٹری کو درپیش سنگین مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں