پاکستان،مشرقی یورپ ممالک میں تجارتی حجم بڑھ گیا

پاکستان،مشرقی یورپ ممالک میں تجارتی حجم بڑھ گیا

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان اورمشرقی یورپ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے 11ماہ میں مشرقی یورپ کے ممالک کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر8.29 فیصد اوران ممالک سے درآمدات میں 44.80 فیصدکااضافہ ہواہے ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران روس، یوکرین، ہنگری، رومانیہ اورمشرقی یورپ کے دیگر ممالک کوبرآمدات سے ملک کو661.88 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو 8.29 فیصدزیادہ ہے ۔ مالی سال 2023 کی اسی مدت میں مشرقی یورپ کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو611.17 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ مئی 2024 میں مشرقی یورپ کے ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 65.76 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جواپریل میں 58.71 ملین ڈالراور گزشتہ سال مئی میں52.72 ملین ڈالرتھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں