اسلام آباد چیمبرکاتاجر برادری کے تحفظات کوحل کرنیکا مطالبہ

اسلام آباد چیمبرکاتاجر برادری کے تحفظات کوحل کرنیکا مطالبہ

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد چیمبر کے صدر احسن ظفر بختاوری نے حکومت پر زور دیاکہ وہ مزید معاشی مسائل سے بچنے کیلئے تاجر برادری کے تحفظات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے ۔

نئے فنانس ایکٹ میں جرمانوں اور ڈیوٹیز میں اضافے نے کاروباری شعبے کیلئے نئی مشکلات کھڑی کردی ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ٹیکس اور ڈیوٹیز کی ادائیگی سے خوفزدہ نہیں لیکن اس کاتعین زمینی حقائق اور تاجر برادری کی آسانی کے پیش نظر ہونا چاہیے ۔ جو لوگ پہلے سے ٹیکس ادا کر رہے ہیں ان پر اضافی ٹیکس لگانے کے بجائے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی میں تضادات متعدد مسائل پیدا کر رہے ہیں اور نئے دو درجے پر مشتمل اپیل سسٹم سے ٹیکس دہندگان کا اعتماد بھی متاثر ہو سکتا ہے ۔انہوں نے فنانس ایکٹ 2024 کے بعض فیصلوں پر نظرثانی کی ضرورت پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں