خدمات کی برآمدات 7.129 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

خدمات کی برآمدات 7.129 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

لاہور(آئی این پی)مئی کے مہینے میں مختلف سروسز میں خدمات میں برآمدات 68.791 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 63.754 کروڑ ڈالرز تھیں، ماہ بہ ماہ برآمدات میں 6.48 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

روپے کے لحاظ سے خدمات کی برآمد ات مئی میں 5.17 فیصد بڑھ کر 191.411 ارب روپے ہو گئیں جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 182.008 ارب روپے تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق خدمات کی برآمدات مالی سال 2024 کے جولائی تا مئی کے عرصے میں 7.129 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جس میں گزشتہ سال کی اسی مدت میں 7.004 ارب ڈالر کے مقابلے میں 1.80 فیصد کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔روپے کے لحاظ سے برآمدات میں 17.94 فیصد کی زبردست بہتری ریکارڈ کی گئی جو کہ 20 کھرب تک پہنچ گئی، جو کہ مالی سال 2023 کے 11 مہینے میں 1.71 ارب روپے سے زیادہ تھی۔مالی سال 2023 میں خدمات کی برآمد ات 7.30 ارب ڈالر رہیں جو سابقہ سال کے 7.10 ارب ڈالر یا 2.78 فیصد تھی۔رپورٹ کے مطابق ایکسپورٹرز کے خصوصی فارن کرنسی اکاؤنٹس میں آئی ٹی برآمد کنندگان کی برآمدی آمدنی کے 35 فیصد سے 50 فیصد تک پرمیزیبل ریٹینشن کی حد میں اضافے کی وجہ سے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں 17.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، یہ 2024 کے جولائی تا مارچ کے دوران 2.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 1.9 ارب ڈالرز تھی۔ساتھ ہی خدمات کی درآمد مئی میں 10.11 فیصد کم ہو کر 88.104 کروڑ ڈالرز رہ گئی جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 98.017 کروڑ ڈالر تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں