اسٹاک ایکسچینج میں 284پوائنٹس کی تیز ی ،126ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج میں 284پوائنٹس کی تیز ی ،126ارب منافع

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو زبردست تیزی کا رجحان رہا۔کے ایس ای 100انڈیکس684.25 پوائنٹس کے اضافے سے 81839.86پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

،اس دوران سرمایہ کاروں کو 1کھرب 26ارب روپے کا منافع ہوا ،تیزی کے سبب 53 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی آئی ایم ایف کے نئے پروگرام میں شمولیت کے بعد ملٹی لیٹرل اور بائی لیٹرل فنڈنگ کے امکانات اور عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے رواں سال شرح سود میں کمی کے ساتھ مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی کی پیشگوئیوں کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں طویل تعطیلات کے بعد جمعرات کو بھی کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا تسلسل برقرار رہا جس سے انڈیکس کی 81ہزار 500پوائنٹس کی نئی بلند سطح بھی عبور ہوگئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 281 پوائنٹس کے اضافے سے 26265 پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 299پوائنٹس کے اضافے سے 51773 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 1379پوائنٹس کے اضافے سے 130381پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم گزشتہ پیر کی نسبت 7فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 47کروڑ 03لاکھ 10ہزار 927 حصص کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روز 457 کمپنیوں کے حصص کا کاروبا رہوا جس میں 242 کمپنیوں کے بھاؤ میں اضافہ، 155 میں کمی اور 60 میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں