ٹیکس ایڈوائزرزکا فچ کی پیشگوئی پر اظہار تشویش کا اظہار

 ٹیکس ایڈوائزرزکا فچ کی پیشگوئی پر اظہار تشویش کا اظہار

لاہور(این این آئی)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے سینئر ممبر چودھری امانت بشیر نے بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ کی پیشگوئی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام اور۔

 کمزور معیشت کی وجہ آج عالمی ادارے پاکستان کے حوالے سے مرضی کے بیانات داغ رہے ہیں ،اگر سیاسی جماعتوں نے اب بھی اپنا قبلہ درست نہ کیا تو سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں بچے گا ۔ اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے ٹیکس بار ز کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرونی ادائیگیوں کا ہماری معیشت پر بہت زیادہ دباؤ ہے ۔ آنے والے دنوں میں احتجاجی مظاہروں کا ماحول بن رہا ہے جو معیشت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ حکومت سے اپیل ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لئے نیک نیتی سے کاوشوں کا آغاز کرے ،اگر حکومت پیشرفت نہیں کرتی تو سینئر اور معتبر سیاستدان اس کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں