روہڑی :سیمنٹ پر عائد ٹیکس فوری ختم کرنے کامطالبہ

روہڑی :سیمنٹ پر عائد ٹیکس فوری ختم کرنے کامطالبہ

روہڑی (نمائندہ دنیا) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری سندھ کے صدملک رضوان الحق نے کہا کہ نت نئے ٹیکسز کے نفاذ کے ۔

بعد معیشت سست روی کا شکار اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی ہیں،تعمیراتی مٹیریل سے وابستہ لوگوں کا کاروبار بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ سیمنٹ ڈیلرز نے جائز مطالبات کے حق میں پرامن احتجاجی تحریک و ہڑتال کا سلسلہ شروع کیا ہے جو کہ مطالبات کے تسلیم ہونے تک جاری رہے گا۔ مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے رضوان الحق نے کہاکہ سیمنٹ پر عائد ٹیکس ایک فیصد سے بڑھاکر 2.5 فیصد کردیا گیا ہے ۔ حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور سیمنٹ پر عائد ٹیکسز فوری ختم کئے جائیں، بصورت دیگر پرامن ہڑتال جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں